93

باغ جناح میں گندگی پھیلانے پر اب ہوگا بھاری جرمانہ، عدالتی حکم آگیا

شہری ہوجائیں ہوشیار خبردار، لاہور ہائیکورٹ نے باغ جناح میں گندگی پھیلانے والے شہریوں کو 200 روپے جرمانے کر نے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے خاتمے کے لیے درخواستوں پر سماعت ہوئی، وکیل جوڈیشل واٹرکمیشن کا کہنا تھا کہ برساتی پانی کو اسٹور کرنےکے لیے واٹرٹینک تعمیرکیے جا رہے ہیں۔
جسٹس شاہدکریم کا ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) سے مکالمے میں کہنا تھا کہ آپ کی ذمہ داری بڑی اہم نوعیت کی ہے، اگر آپ ہماری ہدایات پر نہیں چل سکتے تو عہدہ چھوڑ دیں۔جسٹس شاہدکریم کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کےلوگ سنجیدگی سے عدالت کی معاونت کر رہے ہیں، پی ایچ اےکا رول اہم ہے، آئندہ ہر سماعت پر آپ کا نمائندہ کورٹ میں موجود ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں