ہاٹ لائن نیوز : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں قومی کرکٹر اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کردی۔
پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں بابر اعظم نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 42 گیندوں پر 68 رنز بنائے۔ اس اننگز میں انہوں نے 4 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔
بابر اعظم کی ٹیم پشاور زلمی اس میچ میں ہار گئی لیکن بابر اعظم نے پی ایس ایل میں 3000 رنز کا سنگ میل عبور کیا۔
بابر اعظم نے یہ تاریخی سنگ میل 80 سے زائد اننگز میں پورا کیا۔