19

بابراعظم چاہتے ہیں کہ شاہین اسکواڈ کے ہمراہ رہے، ترجمان پی سی بی

دبئی: (ہاٹ لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو اسکواڈ کے ہمراہ دبئی لیجانے پر بیان سامنے آگیا۔
پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم چاہتے ہیں کہ شاہین آفریدی ٹیم کے ہمراہ رہیں، میڈیکل ٹیم انکی چوٹ کے حوالے سے گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔
قبل ازیں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کے سبب ایشیاکپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ انکی جگہ محمد حسنین کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ ایشیاکپ اور انگلینڈ خلاف ہوم سیریز میں قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ قومی فاسٹ بولر گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں