بابراعظم نے سنگاکارا کے ریکارڈ پر نظریں جمالیں 117

بابراعظم نے سنگاکارا کے ریکارڈ پر نظریں جمالیں

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے پاس ون ڈے کرکٹ میں سری لنکا کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کمارا سنگاکارا کا لگاتار سنچریاں بنانے کے ریکارڈ کو برابر کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کمار سنگا کارا نے ورلڈکپ 2015 میں مسلسل 4 سنچریاں بنائی تھیں جبکہ بابراعظم کیرئیر میں لگاتار تین سنچریاں بنانے والے پہلے بلےباز بن گئے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری سیریز میں ایک اور سنچری بناکر وہ سنگاکارا ریکارڈ بھی برابر کرسکتے ہیں۔
پاکستانی اسٹار کو کیریئر کی ابتدائی 85 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔یاد رہے کہ مسلسل 3 تھری فیگر اننگز کھیلنے والوں کی فہرست میں ظہیر عباس، سعید انور، ہرشل گبز، اے بی ڈی ویلیئرز، کوئنٹن ڈی کک، روس ٹیلر، جونی بیئراسٹو اور ویراٹ کوہلی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں