بابراعظم نےایک اہم سنگ میل عبورکرلیا

ہاٹ لائن نیوز : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میچ میں شرکت کر کے اپنے کیریئر کا 50 واں ٹیسٹ میچ کھیلنے کا سنگ میل عبور کر لیا۔
نومنتخب ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے بابر اعظم کو ان کی 50ویں ٹیسٹ کیپ اور یادگاری تحفہ پیش کیا جس سے وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے 32ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں بابر اعظم نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 47.47 کی اوسط سے 3 ہزار 772 رنز بنائے ہیں۔
انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 26 نصف سنچریاں اور 9 سنچریاں اسکور کی ہیں جب کہ ان کا سب سے زیادہ انفرادی سکور 196 ہے جو بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف بنایا تھا۔