ہاٹ لائن نیوز : قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پلیئر رینکنگ میں بلے بازوں میں بابر اعظم 824 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ شبمن گل تنزلی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
شبمن گل کے 810 پوائنٹس ہیں، ویرات کوہلی 775 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور روہت شرما 754 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
آل راؤنڈرز کی ٹاپ ٹین فہرست میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا جبکہ بولرز کی رینکنگ میں شاہین آفریدی 9ویں نمبر پر ہیں۔