ایک ہی دن میں دو ٹرین حادثات

0
191

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی دارالحکومت میں ٹرین کے دو حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے، پہلے واقعے میں ایک بچہ اور دوسرے میں نامعلوم خاتون ٹرین کی زد میں آ گئی۔

اسلام آباد میں ٹرین کے دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پہلا واقعہ تھانہ شمس کی حدود میں پیش آیا جہاں 6 سالہ بچہ ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شمس کالونی کا رہائشی 6 سالہ عثمان ٹریک پر کھیل رہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آ گیا۔ پولیس نے لاش لواحقین کے حوالے کر دی۔

دوسرا واقعہ گولڑہ موڑ کے قریب پیش آیا جس میں ایک خاتون ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی لاش کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم پولیس نے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Leave a reply