شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں نگراں حکومت کا فیصلہ ہوسکتا ہے۔
سابق وفاقی وزیرشیخ رشید پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اقتدارمیں آتے ہی ثناءاللہ عباسی کو تبدیل کیا، ایف آئی اے کے اسیکیوٹر پربیان تبدیلی کیلئے دباؤ ڈالا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اپنے کیسزختم کرنے کیلئے ہی اقتدارمیں آئے تھے، سپریم کورٹ نےبڑا فیصلہ دیا ہے، حکومت ایک ووٹ پرکھڑی ہے، ایک ہفتے کے دوران اہم فیصلے دیکھ رہا ہوں۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں نگراں حکومت کا فیصلہ ہوسکتا ہے، 3 روز میں اہم فیصلے ہو سکتے ہیں، یہ سارا ریکارڈ لاہور کی 2 کوٹھیوں میں لے کرگئے، شہبازشریف اوررانا ثناءاللہ ملکر تبادلوں کے فیصلے کر رہے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ 22 افراد کا قاتل رانا ثںاء نے اداروں کومفلوج کردیا، عدلیہ کا احترام ہے، قوم فیصلہ تیارکررہی ہے کہ الیکشن ہوں۔