ایک فون میں واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کرنے کا طریقہ سیکھیں
ہاٹ لائن نیوز : آج ہم آپکو ایک فون میں 2 واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کرنیکا طریقہ بتائیں گے۔
واٹس ایپ نےاکتوبر میں ایک فون میں 2 اکاؤنٹس استعمال کرنیکا فیچرمتعارف کرانےکا اعلان کیاتھا۔ اب یہ فیچر تقریباً تمام صارفین کیلیے دستیاب ہے۔
یہ فیچر ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو دفتری سرگرمیوں کے لیے بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں، ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ کے ساتھ وہ دفتری اور ذاتی زندگی کے لیے الگ الگ اکاؤنٹ استعمال کر سکیں گے۔
خصوصیت کا استعمال کیسے کریں؟
اس فیچر کو استعمال کرنے کیلیے فون میں ڈوئل سم سپورٹ ہوناضروری ہےتاکہ 2 واٹس ایپ اکاؤنٹس کیلیے 2 مختلف نمبر استعمال کیےجاسکیں۔
اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر فیچر استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز کھولیں اور اپنے نام کے ساتھ والے ڈراپ ڈاؤن ایرو پر کلک کریں۔
وہاں ایڈ اکاؤنٹ کا آپشن منتخب کریں اور اپنا دوسرا فون نمبر درج کریں اور اگلا پر کلک کریں۔
اس کے بعد 6 ہندسوں کا کوڈ ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہوگا اور کوڈ ٹائپ کرنے کے بعد پروفائل کا نام اور پروفائل فوٹو سلیکٹ کریں، اس طرح آپ کا دوسرا اکاؤنٹ بن جائے گا۔