ایک سکے کی قیمت صرف 7 ارب روپے
لندن: ( ہاٹ لائن نیوز) ایک برطانوی کمپنی نے ملکہ ایلزبتھ دوم کی پہلی برسی کے موقع پر ساڑھے 3 کلوگرام سونے سے بنا سکہ بنایا ہے ، جس پر 6 ہزار 426 ہیرے جڑے ہوئے ہیں ، سکے کی قیمت 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہے جب کہ پاکستانی روپوں میں یہ قیمت 7 ارب سے زائد ہے۔
باسکٹ بال سائز کا یہ سکہ ایسٹ انڈیا کمپنی نے تیار کیا ہے ، اگرچہ یہ کمپنی اب ختم ہو گئی ہے تاہم اسکے نام کو استعمال کرنے کا قانونی اجازت نامہ سنجے مہتا کے پاس ہے ۔ اس یادگاری سکے کو حکومت کی جانب سے قانونی سکے کا درجہ نہیں دیا گیا ہے۔ اس قیمتی سکے کا نام ’دی کراؤن‘ ہے جس کو سنجے مہتا اور اسکے ساتھی ماہرین نے مل کر تیار کیا ہے۔
یادگاری سکے کا قطر9.6 انچ ہے ، سکے پر 24 قیراط سونے کے مزید ایک درجن سکے لگے ہوئے ہیں ، جن کے اوپر ہزاروں کی تعداد میں ہیرے لگائے گئے ہیں۔ مرکزی سکے کا وزن 2 پونڈ جبکہ اطراف کے سونے کے ہر ہر سکے کا وزن 1 اونس ہے ، سکے پر ملکہ کی تصویر کاڑھی گئی ہے۔
ہیروں کو برطانوی جھنڈے کی شکل میں سجایا گیا ہے ۔
I see You’re in point of fact a just right webmaster.
This site loading speed is incredible. It sort of feels that you are doing
any distinctive trick. In addition, the contents
are masterwork. you’ve performed a fantastic activity in this matter!
Similar here: sklep online and also here: Sklep online