ایک جیسی آنکھوں والی شخصیات

0
126

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ یشما گل نے کہا ہے کہ میری آنکھیں شعیب اختر کی آنکھوں سے ملتی ہیں۔

سوشل سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ یشما گل اور سابق باؤلر شعیب اختر کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں نامور شخصیات ایک دوسرے کی آنکھوں کی تعریف کررہے ہیں۔

ویڈیو میں اداکارہ یشما گل کہہ رہی ہیں کہ آج سے پہلے مجھےکبھی میری آنکھوں کی اس سے بہتر تعریف سننے کو نہیں ملی کہ میری آنکھیں سابق کرکٹر شعیب اختر کے ساتھ ملتی ہیں۔

اداکارہ نے شعیب اختر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ‘یہ میری سب سے بہترین تعریف ہے ۔

Leave a reply