12

ایک اور یوٹرن ، عمران خان نے سری لنکن صدر کو بھی چور قرار دیدیا

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز )سابق وزیراعظم عمران خان نے یوٹرن لیتے ہوئے سری لنکا کے حکمران خاندان کو چور قرار دے دیا۔ لیہ میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سری لنکا کا صدر جان بچا کر بھاگ رہا تھا، اسے ائیرپورٹ پر ہی روک لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے لندن محل کی طرح ان کے بھی امریکا میں محل ہیں،لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ چوری کا پیسہ ہے۔اس سے قبل دورہ سری لنکا کے دوران عمران خان نے کہا تھا کہ سری لنکن صدر نے انہیں مہنگائی کم کرنے کےگُر بتائے ہیں جن پر وہ وطن واپس جا کر عمل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں