
ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی آئی کےرہنماء حماد اظہر کےپی پی 171 کے تائید اور تجویز کنندگان نے ہراسگی کےخلاف لاہور ہائیکورٹ عدالت سے رجوع کر لیا ۔
حماد اظہر کےوکیل ابوذر سلمان نیازی کےتوسط سے درخواست دائر کی گئی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حماد اظہرپی پی171 لاہورسے امیدوار ہیں،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سے قبل درخواست گزاروں کو ہراساں کیاجارہاہے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت پولیس کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے ۔