ایک اور کمپنی کا لائیسنس معطل

0
101

کراچی: (ہاٹ لائن نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نجی منی ایکسچینج کمپنی کو کام کرنے سے روک دیا ۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ میسز پریمیئر ایکسچینج کمپنی (پرائیوٹ) لمیٹڈ کا لائسنس تاحکم ثانی معطل کیا جاتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ کمپنی نے سینٹرل بینک کی ہدایات اور قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کی ہے ، لہٰذا اس کی تمام برانچوں سمیت ہیڈ آفس کو کام کرنے سے روکاگیاہے ۔

اپنی معطلی کے دوران منی ایکسچینج کمپنی غیر ملکی کرنسی سمیت کسی بھی قسم کا کوئی کاروبار نہیں کر سکتی ۔

https://x.com/StateBank_Pak/status/1706572200030212334?s=20

Leave a reply