ایک اور کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا
افریقہ: ( ہاٹ لائن نیوز) جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر اور بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئنٹن ڈی کوک رواں برس بھارت میں ہونیوالے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیں گے۔
کوئنٹن ڈی کوک نے اب تک 140 میچز میں 5966 رنز اسکور کئیے ہیں ، انہوں نے ون ڈے کیریئر میں 17 سنچریاں کیں ہیں۔
ڈی کوک نے بحیثیت وکٹ کیپر ون ڈے کرکٹ میں 183 کیچ پکڑے ہیں جب کہ 14 اسٹمپنگ کی ہیں ۔
ڈی کوک نے 8 ون ڈے میچز میں جنوبی افریقہ کی قیادت کر کے ملک کو 4 میچز میں کامیابی دلائی جب کہ 3 میں شکست کا سامنا کیا ۔