ایڈز کے مریضوں میں پشاور سرفہرست

0
72

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا میں ایڈز کے مریضوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار سے بڑھ گئی۔

محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایڈز کے مریضوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 966 ہے، پشاور پہلے جبکہ بنوں دوسرے نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایڈز کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ پشاور میں ہے یعنی 12 سو 74 جبکہ صوبے بھر میں ایک ہزار 573 خواتین اور 4 ہزار 865 مرد ایڈز کے مریض رجسٹرڈ ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبے میں 107 خواجہ سرا بھی ایڈز کا شکار ہیں اور سابق قبائلی اضلاع میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 107 ہے۔

Leave a reply