ایپل کاصارفین کےساتھ نیاوعدہ

0
45

کیلیفورنیا:(ہاٹ لائن نیوز) ایپل کمپنی نے آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس کے صارفین کی طرف سے ڈیوائسز کے زیادہ گرم ہوجانے کی شکایات کا اعتراف کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایپل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس کے گرم ہوجانے کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے بہت جلد ایک سافٹ ویئر اپڈیٹ متعارف کیا جائے گا۔

ایپل کا کہنا ہے کہ یہ مسائل iOS 17 کے بَگز اور Uber اور انسٹاگرام سمیت کچھ دیگر تھرڈ پارٹی ایپس کی حالیہ اپڈیٹس کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں جو کہ A17 Pro چپ کو اوور لوڈ کر دیتے ہیں۔ مزید بتایا کہ ادارہ انسٹاگرام جیسے ایپ ڈویلپرز کے ساتھ بھی براہ راست کام کر رہا ہے تاکہ موثر طریقے سے اصلاحات پر کام کیا جا سکے۔

دوسری جانب ایپل سے متعلق تجزیہ کار منگ چی نے کہا کہ کہ ایپل ہلکے آئی فون 15 پرو کی کوالٹی پر بھی سمجھوتہ کر رہا ہے۔ اس کے علاؤہ کچھ رپورٹس میں یہ بھی قیاس آرائی کی گئی ہے کہ آئی فون 15 پرو کا نیا ٹائٹینیم فریم ڈیزائن زیادہ گرمی کی وجہ بن رہا ہے۔

ایپل کی طرف سے اس بات کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی فون کا زیادہ گرم نہ تو کوئی حفاظتی مسئلہ ہے اور نہ ہی یہ فون کی طویل مدتی کارکردگی کو متاثر کرے گا۔

Leave a reply