ایوارڈ یافتہ باڈی بلڈر کاورزش کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال
ہاٹ لائن نیوز : برازیل کا ایک نوجوان ایوارڈ یافتہ باڈی بلڈر جم ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔
ہغیر ملکی میڈیا کیمطابق 28 سالہ جوز میٹیوس جم میں ورزش کر رہے تھے کہ وہ ورزش کرتے ہوئے اچانک گر گئے اور دوبارہ اٹھ نہ سکے۔ موقع پر جوز کو بچانے کی کوششیں بھی کی گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جوز میٹیوس اپنے دوستوں کیساتھ جم میں ایکسرسائز کر رہے تھے جب انکودل کا دورہ پڑا۔