72

این اے 245 ضمنی الیکشن میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کے بعد خالی ہونےوالی این اے 245 کی نشست پر ضمنی الیکشن میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے سیکرٹری دفاع کو خط لکھا گیا جس درخواست کی گئی کہ این اے 245 کراچی میں پاک فوج کو بوطر کوئیک رسپانس فورس تعینات کیا جائے۔ پاک فوج کے جوان این اے 245 کراچی میں 26 تا 28 جولائی تک تعینات رہیں گے۔ این اے 245 کراچی میں پولنگ 27 جولائی کو شیڈول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں