کینٹ کچہری لاہور نے اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کے شوہر کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کے شوہر کو پولیس نے کینٹ کچہری لاہور پیش کیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم حارث کا دو دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عائشہ جہانزیب نے شوہر کے خلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ درج کروایا۔ ایف آئی آر کے مطابق، شوہر نے اس سال تین سے چار بار تشدد کا نشانہ بنایا۔ شوہر نے خفیہ نکاح کر رکھا ہے جس پر تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔ شوہر کے تشدد سے شدید چوٹیں آئیں ہیں۔