اسلام آباد (ہاٹ لائن) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ہم نے ایم کیو ایم کو ایک وزارت کی آفر کی تھی ، اگر وہ اس سے آگے کا کہیں گے، تو دے دیں گے ۔ایک صحافی نے گورنر سندھ سے سوال پوچھا کہ اگر ایم کیو ایم نے آپ کا استعفیٰ مانگ لیا تو کیا کریں گے ؟، عمران اسماعیل نے جواب دیا کہ وزیر اعظم کے لیے کچھ بھی حاضر ہے ۔ آج ایم کیو ایم
وزیر اعظم کے پیغام کا جواب دے گی ، ہم ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔گورنر سندھ نے مزید کہاکہ ایم کیو ایم کیلئے دروازے کھلے ہیں ، جس طرح چاہیں گے ایڈجسٹ کر لیں گے ، امید ہے ایم کیو ایم سوچ سمجھ کرانصاف پر مبنی فیصلہ کرے گی ۔
