ایم ڈی کیٹ 2025 کے نتائج کا اعلان، عارضی نتائج ہی حتمی قرار

0
75

کراچی: صوبہ سندھ میں سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے ہونے والے ایم ڈی کیٹ 2025 کے حتمی نتائج جاری کر دیے گئے۔
ایس ٹی ایس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے مطابق اس سال کے عارضی نتائج ہی حتمی نتائج قرار دیے گئے ہیں، کیونکہ نتائج کی جانچ کے دوران کسی بھی قسم کی غلطی نہیں پائی گئی۔

رواں سال 32 ہزار 424 امیدواروں نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان دیا۔ ڈینٹسٹری میں داخلے کے لیے کم از کم 50 فیصد جبکہ ایم بی بی ایس کے لیے 55 فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق، سندھ بھر سے 14 ہزار 300 طلبہ نے 55 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کیے، جبکہ 17 ہزار 123 امیدواروں نے 50 فیصد یا اس سے زیادہ نمبر لیے۔

نتائج کے مطابق، اس سال بھی کراچی کے طلبہ نے میدان مار لیا۔ آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے تحت ہونے والے ٹیسٹ میں پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے طلبہ کے نام رہیں۔
مزید یہ کہ ٹاپ 124 امیدواروں میں سے 41 کا تعلق کراچی سے ہے، جو شہر کی تعلیمی برتری کو ظاہر کرتا ہے۔

Leave a reply