ایم پی اے کاچالان کرنےپر 2 ٹریفک اہلکارمعطل

0
43

ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی آئی کے ایم پی اے شیر علی آفریدی کاچالان کرنیوالے 2 ٹریفک اہلکاروں کو معطل کر دیا گیاہے۔

چیف ٹریفک پولیس آفیسر نے دونوں اہلکاروں کی معطلی کا نوٹس بھی جاری کر دیا۔ ٹریفک پولیس کیمطابق اہلکاروں نےٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایم پی اے کو 500 روپے جرمانہ کیاتھا۔

ٹریفک پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم پی اے نے ٹریفک اہلکاروں کے ناروا سلوک کی شکایت کی تھی، بدتمیزی پر ٹریفک اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply