ایمرجنسی وارڈ پانی پانی ہو گیا

1
147

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) لاہور میں صبح سویرے شروع ہونے والی بارش کے پانی نے سروسز اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ اور ڈاکٹروں کے کمروں میں داخل ہو کر سارا نظام درہم برہم کر دیا ۔

بارش کے پانی سے تیمارداروں اور مریضوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب اکبری منڈی میں بجلی کی تار ٹوٹ کر بارش کے پانی میں گر گئی ، جس سے کرنٹ لگنے کے باعث 16 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

ریسکیو زرائع کے مطابق متوفی سرفراز کی لاش کو پانی سے نکال لیا گیا ہے، جب کہ پولیس نے متوفی کی لاش کو تحویل میں لیکر باقاعدہ کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔

1 comment

Leave a reply