ایمان علی نے ہمایوں سعید کے ساتھ کام کےلیےکیا شرط رکھی

0
56

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمان علی نے ہٹ ڈرامہ سیریل کو مسترد کر دیا جس کی وجہ بھی بتا دی ہے۔ ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند اداکارہ نے شرط بھی رکھ دی۔

حال ہی میں ایمان علی نے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے شوبز کیرئیر کے بارے میں بات کی۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے میگا ہٹ ڈرامے کی پیشکش ٹھکرا دی۔

جب ایمان علی سے ڈراموں کے انتخاب کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں نے خلیل الرحمان کے لکھے ہوئے ڈرامے ’دل لگی‘ کو مسترد کردیا تھا۔

ڈرامے کے سکرپٹ کو مسترد کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی لیکن اس ڈرامے کی شوٹنگ گرمیوں میں جاری تھی۔

ایمان علی نے مزید کہا کہ میں صرف خزاں اور بہار میں کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں کیونکہ میں اپنے کرداروں کے ساتھ انصاف کرنا چاہتی ہوں۔ اب مجھے احساس ہوا کہ مجھے وہ ڈرامہ کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہاہےکہ “میں ہمایوں سعید اورندیم بیگ کیساتھ دوبارہ کام کرناپسند کروں گی، بشرط یہ کہ اسکرپٹ خلیل الرحمان قمرکے علاوہ کسی اور نےلکھا ہو۔”

Leave a reply