شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ایف آئی اے میں جاری مقدمات کو ختم کیا جارہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ راناثناءاللہ دھمکیاں دے رہے ہیں، یہ خود قاتل ہیں، یہ سب جانتے ہیں ہمارے کچھ ارکان سندھ ہاؤس گئے، ہم نے چیف الیکشن کمشنر کوثبوت دیئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو فوری استعفیٰ دے دینا چاہیے، مریم نواز کو اسٹیٹ لیول کی سیکیورٹی دی جا رہی ہے، عمران خان کی سیکیورٹی کو ہٹا دیا گیا، یہ لوگ کہہ رہے ہیں کوئی سازش نہیں ہوئی۔
شیریں مزاری نے کہا ہے کہ روس سے کینسر کی سستی دوائیاں بند ہوگئی ہیں، عمران خان اس لیے روس گئے کہ تیل گندم 30 فیصد سستی ملے، لوگوں کو روکنے والے رانا ثناء کون ہوتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں پرظلم کرے اور آپ تجارت کرنا چاہ رہے ہیں۔