29

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ کی کارروائی

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا ہے۔‌تفصیلات کے مطابق ملزم مختلف واٹس ایپ اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے شکایت کنندہ کی بیوی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے میں ملوث تھا، سائبر کرائم سرکل نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسرار احمد کو کوئٹہ سے گرفتار کر لیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم گزشتہ کچھ ماہ سے شکایت کنندہ کو جنسی طور پر ہراساں کر رہا تھا، فرانزک رپورٹ کے مطابق ملزم کے موبائل سے قابلِ اعتراض مواد برآمد ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں