ایشیا کپ کا فائنل کونسی ٹیمیں کھیلیں گی؟ اہم پیشگوئی
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) سابق کرکٹر انیل کمبلے نے ایشیا کپ 2023 ء کے فائنلسٹ کی پیشگوئی کی ہے ، ایشیا کپ کا آغاز ملتان میں گزشتہ روز پاکستان اور نیپال کے درمیان افتتاحی میچ سے ہو گیا ہے ۔
بھارت کے لیجنڈری سابق اسپنر انیل کمبلے نے فائنل کھیلنے کیلیے روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی پیش گوئی کی ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم سب جانتے ہیں کہ انڈیا اور پاکستان ٹورنامنٹ کی 2 بہترین ٹیمیں ہیں اور ہم نہیں سمجھتے کہ ایسی کون سی وجہ ہوگی کہ ان دونوں میں سے کوئی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل نہیں کرسکے گی ۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ کا فائنل 17 ستمبر 2023ء کو سری لنکا میں کھیلا جائے گا ۔