
ہاٹ لائن نیوز : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 658 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 658.8 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی، فنڈز سے پاکستان کو پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ یہ رقم پاکستان میں 3 مختلف منصوبوں پر خرچ کی جائے گی، یہ رقم سیلاب سے تباہ ہونے والے اسکولوں کی بحالی پر خرچ کی جائے گی جب کہ یہ رقم فوڈ سیکیورٹی کو بہتر بنانے اور زرعی استعداد بڑھانے کے لیے بھی استعمال کی جائے گی۔ .
اے ڈی بی کے مطابق اصلاحاتی پروگرام کے تحت پائیدار ترقی کے لیے 300 ملین ڈالر خرچ کیے جائیں گے، سندھ میں ثانوی تعلیم کی بہتری کے لیے 275 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ مالی امداد سے سیلاب سے تباہ ہونے والے 1600 اسکولوں کی تعمیر نو میں مدد ملے گی۔