ہاٹ لائن نیوز : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 250 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ رقم بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کی جائے گی، پنجاب اور کے پی میں بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا، ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو وسعت دی جائے گی۔
اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے ٹرانسمیشن کی صلاحیت میں اضافہ، پنجاب میں ٹرانسمیشن کے نقصانات کو کم کرنے میں مدد ملے گی کیونکہ جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے قابل اعتماد بجلی کی فراہمی ضروری ہے۔