ایشیاء کپ میں شامل ٹیموں کو کتنی رقم ملے گی ؟
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) ایشین کرکٹ کونسل کیجانب سےایشیاکپ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 2 ہزار ڈالر سے زائد کی انعامی رقم ملے گی جب کہ ایشیا کپ کی رنز اَپ ٹیم کو 1 ہزار ڈالر سے زائد رقم دی جائے گی۔
پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود بنگلادیش کو 62 ہزار 500 ڈالر جب کہ چوتھے نمبر پر موجود پاکستان کو 31 ہزار 250 ڈالر ملیں گے۔
گروپ اسٹیج کی 2 ٹیموں ( افغانستان اور نیپال )کو 12 ہزار 500 ڈالرز رقم دی جائے گی۔