ایشوریہ رائے کا خواتین کو ہراساں کرنےکےخلاف اہم پیغام

0
54

ہاٹ لائن نیوز : معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے سوشل میڈیا پر خواتین کے لیے ایک پیغام جاری کیا جس میں خواتین کو ہراساں کیے جانے کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کی ترغیب دی۔

ایشوریا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جو مشہور برانڈ کے ‘اسٹریٹ ہراسمنٹ کے خلاف اسٹینڈ اپ ٹریننگ پروگرام’ کا حصہ ہے۔

ویڈیو میں ایشوریہ کہہ رہی ہیں کہ سڑکوں پر ہونیوالی ہراسانی کا سامنا کیسے کرنا ہے۔ آنکھیں چرانا۔ نہیں، مسئلے کا سامنا کریں۔ اپنے آپ کو، اپنے کپڑوں یا اپنی لپ اسٹک پر الزام نہ لگائیں۔ اپنی قیمت پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں۔ یاد رکھیں، سڑک پر ہراساں کرنا آپ کی غلطی نہیں ہے۔

Leave a reply