ہاٹ لائن نیوز ؛ شوبز کی تقریبات ہوں یا نجی محفلیں، آرادھیا رائے ہر جگہ ایشوریہ رائے کا ہاتھ تھامے نظر آتی ہیں۔
ابوظہبی میں ایوارڈ فنکشن کی تقریب سے قبل ایشوریہ رائے اپنی بیٹی آرادھیا بچن کے ساتھ تصاویر لینے ریڈ کارپٹ پر آئیں تو ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ آرادھیا بچن کو ہر جگہ کیوں لے جاتی ہیں؟ جس پر ایشوریہ رائے نے کہا کہ آرادھیا میری بیٹی ہے۔ میں جہاں بھی جاؤں گی وہ میرے ساتھ رہے گی اور جائے گی۔