ایران نے انتہائی حیران کن دعوی کر دیا

0
36

تہران : (ہاٹ لائن نیوز) ایران نے بیک وقت تیس دھماکوں کی سازش ناکام بنانے کا انتہائی حیران کن دعویٰ کردیا ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ اس نے تیس دھماکوں کو ناکام بنا ڈالا ہے ، جو ایران میں افراتفری پھیلانے کیلے تہران شہر میں ایک ساتھ ہونے والے تھے ۔

ایرانی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق 30 دھماکے پُرہجوم شہر کے مختلف مراکز میں کیے جانے تھے لیکن سب کے سب ناکام بنا دئیے گئے ۔

ایرانی حکومت کے مطابق مغربی آذربائیجان ، تہران اور البرز صوبوں میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران ان حملوں کے سلسلے میں 28 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Leave a reply