ایران میں خواتین قیدیوں نے بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا
ہاٹ لائن نیوز : ایران کی ایک جیل میں قید 34 خواتین قیدیوں نے بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امن کی نوبل انعام یافتہ نرگس محمدی کی فاؤنڈیشن نے کہا کہ اتوار کو 34 خواتین قیدیوں نے مذہبی احکام کیخلاف احتجاج کے2سال مکمل ہونےپر ایک ایرانی جیل میں بھوک ہڑتال کی۔
تہران کی جیل میں 34 خواتین نےگزشتہ روز مہسا امینی کے اعزاز اوراحتجاجی تحریک کے 2 سال مکمل ہونےپر مکمل بھوک ہڑتال شروع کی۔