8

ایران اورافغانستان سے پیاز، ٹماٹر برآمد کرنے کی سمری تیار

اسلام آباد:(ہاٹ لائن) سیلاب اور بارشوں کے باعث پیاز اورٹماٹر کی فصل کونقصان پہنچنے کے بعد پیاز اورٹماٹر برآمد کرنے کی سمری تیار کرلی گئی۔
وفاقی وزیربرائے تجارت نوید قمر کی زیرصدارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں پیاز اورٹماٹر کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کے مطابق اجلاس میں ایران اور افغانستان سے پیاز اورٹماٹر درآمد کرنے کی سمری تیار کرلی گئی۔ سمری منظوری کے لیے فوری طور پر اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران اور افغانستان کے ساتھ خصوصی تجارتی انتظامات کے باعث فارن ایکسچینج پر بہت کم اثر پڑے گا اورمقامی منڈی میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔ قیمتوں میں کمی کے لیے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر لیویز اور ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویزپر بھی غور کیا گیا۔
سیلاب اور بارشوں کے باعث پیاز اورٹماٹر کی فصل بری طرح متاثر ہوئی ہے اورآئندہ تین ماہ تک ٹماٹر اور پیاز کی قلت کا سامنا رہے گا۔ و زرات نیشنل فوڈ سیکورٹی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیتی رہے گی۔
دوسری جانب ملک میں پیاز اورٹماٹر کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے وزارت غذائی تحفظ کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزارت غذائی تحفظ کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں ٹماٹر اور پیاز کی دستیابی اوربرآمد کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں