ایرانی ساحل خونی رنگ میں تبدیل ہوگیا، سیاح خوفزدہ

ہاٹ لائن نیوز : ایرانی ساحل اچانک ایک خونی رنگ میں بدل گیا ، جسکی وجہ سے سیاح خوف زدہ ہوگئےجبکہ کچھ سیاحوں نےاپنےموبائل فون میں اس منظرکوقیدکردیا۔
رپورٹ کیمطابق ، اسکی ویڈیو سوشل میڈیاپربھی وائرل ہورہی ہے ، جس سےظاہر ہوتاہےکہ تیزبارش کےبعد ، ایک ساحل اچانک سرخ ہوگیا جسنے لوگوں کو حیرت میں ڈالدیا۔
کچھ کا خیال تھا کہ اسکی وجہ خراب موسم ہوسکتی ہے ، لہذا کچھ نے اسکے پیچھے ایک پراسرارچیز کہا۔ لیکن اصل وجہ آسان ہے ، در حقیقت یہ سرخ رنگ علاقے میں پائےجانیوالی ایک خاص قسم کی مٹی سےآتاہے۔
ایرانی سیاحتی بورڈ کیمطابق ، اسکی وجہ مٹی میں آئرن آکسائڈ کی زیادہ مقدارہے۔ جب مٹی سمندری پانی کیساتھ مل جاتی ہے تو ، یہ ساحل سمندرپر ایک خوبصورت ، سرخ چمک پیداکردیتا ہے۔