ایرانی آرمی چیف نے بڑا اعلان کر دیا
ہاٹ لائن نیوز: ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے تہران پر کوئی میزائل فائر کیا تو اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی علاقوں میں ان کے تمام انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جائے گا۔
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق میجر جنرل محمد حسین باقری نے اسرائیل کے خلاف ایران کی انتقامی کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ خطے میں اسرائیلی حکومت کے مسلسل جرائم اور تہران میں اسماعیل ہنیہ کے قتل کا جواب ہے۔
انہوں نے کہا کہ “گزشتہ دو مہینے ایرانی قوم اور مزاحمتی تنظیم کے لیے دو انتہائی مشکل مہینے رہے ہیں۔”