ایتھلیٹ کو سابق بوائے فرینڈ نے آگ لگا دی

0
28

ہاٹ لائن نیوز : یوگنڈا کی ایتھلیٹ ریبیکا چپٹگی کو اس کے سابق بوائے فرینڈ نے آگ لگا دی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 33 سالہ ریبیکا نے پیرس اولمپکس میں یوگنڈا کی نمائندگی کی۔

رپورٹ کے مطابق ایتھلیٹ ریبیکا کو ان کے سابق بوائے فرینڈ نے مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک دیا جس کے بعد اسے پڑوسیوں کی مدد سے کینیا کے اسپتال لے جایا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق حادثے میں ربیکا کا جسم بری طرح جھلس گیا اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ربیکا پر کینیا میں اس کے گھر پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ تربیت لے رہی تھیں۔ حملے میں خاتون زخمی ہوگئی اور حملہ آور بھی جھلس گیا۔

پولیس میں درج کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ریبیکا اور اس کے سابق بوائے فرینڈ کے درمیان زمین کا تنازع چل رہا تھا تاہم پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے جب کہ ربیکا کے والد نے بھی اپنی بیٹی کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a reply