ایئرپورٹ پر بھکاریوں کا خطرناک گروہ پکڑا گیا
ملتان: (ہاٹ لائن نیوز) ملتان ایئرپورٹ پر غیر ملکی بھکاریوں کا ایک اور گروہ پکڑا گیا۔
ایف آئی اے امیگریشن حکام نے عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والے بھکاریوں کو آف لوڈ کر دیا ، حکام کے مطابق 8 افراد بھیک مانگنے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ بھکاریوں نے ایجنٹوں سے باضابطہ معاہدہ کیا تھا کہ وہ بھیک کی رقم کا نصف انہیں ادا کریں گے، عمرہ ویزہ ختم ہونے کے بعد بھکاریوں کو پاکستان واپس آنا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایف آئی نے ملتان ایئرپورٹ پر ایک 16 رکنی فیملی کو پکڑا تھا جو عمرہ ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔