اہم شخصیات کیخلاف نیب ریفرنس کا فیصلہ سنادیا گیا 42

اہم شخصیات کیخلاف نیب ریفرنس کا فیصلہ سنادیا گیا

احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید اشرف قاضی کیخلاف نیب ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا گیا ہے. اور تفصیلات کےمطابق احتساب عدالت اسلام آباد نےسابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈجاوید اشرف قاضی کےخلاف نیب ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا۔ ملزمان نے ترمیمی آرڈیننس کے تحت نیب ریفرنس کو چیلنج کر رکھا تھا۔
عدالتی حکم کے تحت نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، لیفٹیننٹ جنرل ر سعیدالظفر، میجر جنرل ر حامد حسین، بریگیڈیئر ر اختر علی ریفرنس میں ملزم نامزد تھے۔ ملزمان پر ریلوے لینڈ اراضی کی مد میں 2 ارب 16 کروڑ کا نقصان پہنچانے کا الزام تھا،نیب نے 2018 میں ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا تھا،خورشید احمد ، عبدالغفار، محمد رمضان ، پرویز اسلم شریک ملزمان تھے۔
ملزمان پر ریلوے لینڈ اراضی کی مد میں 2 ارب 16 کروڑ کا نقصان پہنچانے کا الزام تھا،نیب نے 2018 میں ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا تھا، احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں