اہم راہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

6
405

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) سابق صدر آصف زرداری نے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے، اہم رہنماؤں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس لاہور میں مختلف سیاسی شخصیات نے اہم ملاقاتیں کی،حاصل پور سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کامران خالد، چولستان سے ترکی میں ایجوکیشن اتاشی ڈاکٹر مشتاق احمد ، اوکاڑہ سے سابق ایڈوائزر ٹو سی ایم میاں رشید بوٹی نے بھی سابق صدر سے ملاقات کی ۔

ملاقات کرنے والی تمام سیاسی شخصیات نے پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔

اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی اور مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری سمیت دیگر سینئر راہنما بھی موجود تھے۔

6 comments

Leave a reply