اہم بھارتی کھلاڑی اسکواڈچھوڑکر ممبئی روانہ

0
153

ممبئی: (ہاٹ لائن نیوز)بھارت کے سپر اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نیدر لینڈز کیخلاف دوسرے وارم اپ میچ سے پہلے ہی اسکواڈ چھوڑ کر ممبئی روانہ ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم نیدرلینڈز کیخلاف دوسرے وارم اپ میچ کے لیے بھارت کے شہر تھیرووننتھاپورم میں موجود ہیں، تاہم ویرات کوہلی ذاتی وجوہات کی بنا پر اسکواڈ چھوڑ کر ممبئی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی نے ٹیم انتظامیہ سے گواہٹی سے ممبئی کے لیے روانہ ہونے کی درخواست دی تھی، انتظامیہ کی اجازت سے ویرات کوہلی ممبئی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں تاہم کہا جارہا ہے کہ آج اسکواڈ میں کوہلی کی واپسی متوقع ہے۔

خیال رہے کہ کوہلی کے اسکواڈ چھوڑنے کی تصدیق بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے بھی کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہونے جیسی خبریں بھی سامنے آئی تھیں تاہم اب تک ان کی طرف سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آسکی۔

Leave a reply