54

اگلے چند گھنٹے انتہائی اہم،کیا بڑا واقعہ ہونے والہ ہے ؟ ملکی سیاست میں ہلچل مچانے والی خبر

لاہور(ہاٹ لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ سیاست نیا رخ اختیار کرسکتی ہے۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ رولز اور طریقہ کار کےمطابق گورنر وزیراعلیٰ
کوبلا کر استعفےکی تصدیق کرتاہے، تصدیق کے دو سے تین روز بعد استعفیٰ منظور ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں، جمعہ اور ہفتےکی رات 12 بجے تک کا وقت اہم ہے، اسلام آباد میں گہما گہمی ہے ابھی کوئی چیز فائنل نہیں ہوئی، قوم جمعہ اور ہفتے کی رات تک انتظار کرے، سیاست نیا رخ اختیار کرسکتی ہے۔ شیخ رشید کاکہنا تھا کہ حالات پر گہری نظر ہے اور سیاسی حالات کے مطابق فیصلہ کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں