اگلے مہینے پیٹرول 310 روپے فی لیٹر ہوگا؛ عمرایوب 86

اگلے مہینے پیٹرول 310 روپے فی لیٹر ہوگا؛ عمرایوب

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیرخزانہ شوکت ترین اور سابق وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور عمرایوب خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، کہا کہ اگلے مہینے میں پیٹرول 300 سے 310روپے فی لیٹر تک جائے گا،موجودہ حکومت نے بینکنگ سیکٹرز پر ٹیکس بڑھاد یا۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے رہنما وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور عمرایوب خان نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے جو کاشتکار ٹریکٹر چلائے گا وہ کہاں جائے گا؟ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی بھی بڑھے گی،ملک میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے، اگلے مہینے میں پیٹرول 300 سے 310روپے فی لیٹر تک جائے گا۔
کہا کہ بجلی آتی نہیں اوپر سے قیمت 39 سے 40روپے فی یونٹ ،بجلی آتی نہیں اوپر سے قیمت 39 سے 40روپے فی یونٹ ،لوگ ان پر پتھر ماریں گے،کارخانے میں ایندھن نہیں ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ مزید بڑھے گی،لگتا ہے امپورٹڈ حکومت نے اگلے مہینے میں خودکشی کرنی ہے۔ سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہناتھا کہ موجودہ حکومت نے بینکنگ سیکٹرز پر ٹیکس بڑھاد یا،بینکوں پر ٹیکس 12،12فیصد بڑھا دیئے گئے،مہنگائی زیادہ ہوگی تو کاروبار کیسے بڑھے گا؟ہم نے تاریخ کا سب سے زیادہ ریونیواکٹھا کیا،ہماری گروتھ 6 فیصد،یہ 5 فیصدگروتھ کی بات کررہےہیں،ہم نے سب سے زیادہ 5.5 ملین افراد کو روزگار دیا،اگلے سال کیپسٹی ادائیگی 1450 ارب روپے ہوگی،بجٹ میں کیپسٹی ادائیگی کے لئے 550 ارب روپے رکھےگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں