اکیڈمی میں آگ لگنےکی بڑی وجہ سامنے آگئی

0
105

کوئٹہ : (ہاٹ لائن نیوز ) کوئٹہ میں پشین اسٹاپ پر نجی اکیڈمی میں آگ لگ گئی جس سے دم گھٹنے سے 36 طالبات متاثر ہوئیں۔ بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ نےواقعہ کانوٹس لیتےہوئےرپورٹ طلب کرلی ہے۔

آگ نے جلد ہی اکیڈمی کی دونوں منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اکیڈمی میں وینٹیلیشن نہ ہونے کے باعث کلاسز میں دھواں پھیل گیا اور 36 طالبات متاثر ہوئیں جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

چیف فائر فائٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن عبدالحق اچکزئی نے بتایا کہ آگ بجھانے کے دوران ایک فائر فائٹر بھی بے ہوش ہوگیا جسے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے کمروں اور تنگ جگہ کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت آگ پر قابو پالیا۔

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان نے نجی اکیڈمی میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

نگراں وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ متاثرہ اکیڈمی سمیت تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور نجی اکیڈمی میں آگ لگنےکی وجوہات کاتعین کرنےکے بعد رپورٹ پیش کی جائے۔

دوسری جانب ایم ایس سول سنڈیمن اسپتال ڈاکٹر محمد اسحاق پانیزئی نے ابتدائی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں 36 بچیاں متاثر ہوئی ہیں اور تمام بچیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی ہے جس کے بعد بچیوں کی حالت خطرےسےباہر ہے

Leave a reply