اکشے کمارکی اب تک کتنی فلمیں فلاپ ہو چکی ہیں ؟

0
132

ممبئی:( ہاٹ لائن نیوز) بالی ووڈ کو ایک کے بعد ایک سپر ہٹ فلمیں دینے والے فلم اسٹار اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ان کی مسلسل 14 فلمیں فلاپ ہوئیں۔

اکشے کمار نے بھارتی میڈیا کو ایک حالیہ انٹرویو میں کینیڈا کی شہریت لینے کے حوالے سے بات کی کیونکہ اداکار کو کینیڈا کی شہریت کی وجہ سے بھارت میں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اکشے کمار نے کہا کہ ماضی میں ایک وقت تھا جب میری 13 سے 14 فلمیں فلاپ ہوئی تھیں، اس وقت کینیڈا میں رہنے والے میرے دوست نے مجھے کینیڈا میں ان کے پاس آنے کا مشورہ دیا تھا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ‘میرے دوست نے پیشکش کی تھی کہ ہم دونوں کینیڈا میں کارگو کا کاروبار کریں گے، اس وقت فلمیں بھی فلاپ ہو رہی تھیں اور مجھے پیسے کمانے تھے اس لیے دوست کے کہنے پر میں کینیڈا گیا، جہاں مجھے کینیڈا کی شہریت مل گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘اس دوران میری دو فلمیں انڈیا میں ریلیز ہوئیں اور دونوں ہی زبردست ہٹ ہوئیں، مجھے انڈیا واپس آکر یہاں کئی فلموں کی پیشکش ہوئی اور میں اچانک اس مقام تک پہنچ گیا’۔

بھارتی شہریت حاصل کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اکشے کمار کا مزید کہنا تھا کہ ‘مجھے 15 اگست کو ایک خط موصول ہوا جس میں بتایا گیا کہ مجھے ہندوستان کی شہریت دی گئی ہے’۔

Leave a reply