اڈیالہ جیل بڑی تباہی سےبچ گئی ، خطرناک دہشت گرد ہلاک

0
30

ہاٹ لائن نیوز : راولپنڈی پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے دوران اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔

آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود اور اڈیالہ جیل کانقشہ برآمد کرلیاگیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کیمطابق راولپنڈی پولیس اور سی ٹی ڈی نےمشترکہ کارروائی کرتےہوئے 3 دہشت گردوں کوگرفتارکرلیا۔

اس حوالے سے سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہناہےکہ اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سےہے، تینوں دہشت گردوں کو تفتیش کیلیے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply