اپیلوں پرسماعت کا سلسلہ جاری

0
106

ہاٹ لائن نیوز : ایپلیٹ ٹریبونل لاہور میں اپیلوں پر سماعت کا سلسلہ جاری ہے ۔

بانی پی ٹی آئی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی ۔

جسٹس رسال حسن سید نے ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کر لیا ۔

وکیل بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ریٹرنگ افسر کا کہنا تھا کہ تجویز کنندہ حلقہ 122 سے نہیں ہے،

دوسری جانب میاں نواز شریف کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر بطور اعتراض سماعت ہوئی ۔

ایلیٹ ٹریبیونل کے جج رسال حسن سید نےسماعت کل تک کیلیےملتوی کردی ۔

اپیل شہری شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

Leave a reply