اپوزیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

0
100

ہاٹ لائن نیوز : جماعت اسلامی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے بعد بنگلہ دیش کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی نے بھی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے ترجمان نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ حسینہ واجد کے ساتھ کسی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گی، وہ انتخابات کا بائیکاٹ کر رہے ہیں، وہ اب کسی مضحکہ خیز الیکشن میں حصہ نہیں لیں گی۔

بی این پی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے گزشتہ دو انتخابات میں بھی دھاندلی کی، اکتوبر سے اب تک پارٹی کے 18 ہزار سے زائد رہنماؤں اور حامیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں انتخابات اگلے سال 7 جنوری کو ہونے والے ہیں تاہم جماعت اسلامی بنگلہ دیش سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں پہلے ہی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر چکی ہیں۔

Leave a reply